( راؤ دلشاد حسین ) شہر کی معروف شاہراہ میکلورڈ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار، کروڑوں کا ریونیو دینے والی سڑک پر آسٹریلیا چوک تک کھڈے ہی کھڈے، سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے حادثات معمول بننے لگے۔
سڑک کو جہاں سے کھودا گیا ویسے ہی چھوڑ دیا گیا، مرکزی شاہراہ میکلورڈ روڈ شہر کے کسی دور افتادہ علاقہ کی سڑک نہیں ہے۔ سرکاری محکموں کی ناقص حکمت عملی نے معروف کاروباری شاہراہ میکلورڈ کے تشخص کو مسخ کردیا۔
دکانداروں نے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن مجال ہے سرکار کی توجہ اس جانب مبذول ہوں متعدد حادثات بھی ہو چکے ہیں۔ میکلورڈ روڈ کے فٹ پاتھ بھی خستہ حالی کی تصویر بن گئے جبکہ کوڑا کرکٹ اور مین ہول کورز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
سرکاری ادارے میکلورڈ روڈسے کروڑوں کا ریونیو اکٹھا تو کرتے ہیں لیکن خستہ حال میکلورڈ روڈ کی تعمیر پر توجہ مرکوز نہیں کی جاتی، یہی وجہ ہے کہ تاجروں نے بھی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔