(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکافادرزڈےپراپنےوالدمیاں نوازشریف کوخراج تحسین کہتی ہیں کہ میرےلیےہردن ہی فادرزڈے ہے، گیارہ اکتوبردوہزارانیس کونوازشریف کی جانب سےلکھاجانےوالاخط بھی ٹوئیٹراکاؤنٹ پرشئیرکرتےہوئےکہاکہ جیل میں بھی میاں نوازشریف کودوسری کال کوٹھری میں پڑی اپنی بیٹی کی فکرتھی۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنےفادرزڈےپراپنےوالدسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہاکہ ان کےلیےہردن فادرزڈے ہے۔مریم نوازنےٹوئیٹ میں جب وہ اوران کےوالدجیل میں تھےاس وقت نوازشریف کی جانب سےلکھاگیاخط اپنےٹوئیٹراکاؤنٹ پرشئیرکیا۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس خط میں بھی جب میاں نوازشریف خودجیل میں تھےاورایک انتقام سےدوسرے انتقام کی طرف جاتےہوئے بھی باپ کواپنی ذات کی نہیں بلکہ دوسری کال کوٹھری میں پڑی بیٹی کی فکرتھی جس میں میاں نوازشریف نےمریم نوازکولکھاتھاکہ ڈئیر مریم بیٹی مجھے نیب والےچودھری شوگرملزکیس میں آج لےجارہے ہیں ،اللہ سےدعاہےکہ ہم سب کےلیےآسانیاں فرمائےاوراپنا خیال رکھناگھبرانانہیں میری دعائیں تمھارے ساتھ ہیں جبکہ مریم نوازکااپنےوالدکوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہناہےکہ ایسےوالد پرقربان کرنےکےلیےایک زندگی بہت کم ہے۔
میرے لئے ہر دن ہی #FathersDay ہے مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی tribute نہیں۔ کہ ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی نہیں, دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 21, 2020
ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بہت کم ہے! pic.twitter.com/YGL7pgmfYM