شاہینوں کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کامیابی کو 11 سال مکمل

شاہینوں کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کامیابی کو 11 سال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کامیابی کے 11 سال مکمل ہو گئے، کامیابی کے تاریخ ساز لمحات آج بھی کھلاڑیوں کی ذہنوں میں تازہ ہیں، یونس خان ، مصباح الحق، سعید اجمل ، عمر گل اور سہیل تنویرنے کامیابی کو بہتریں ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔

21 جون 2009 کے دن پاکستانی شاہینوں نے ہوم آف کرکٹ تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی ، ورلڈ چیمئن ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ذہنوں میں آج بھی کامیابی بالکل اسی طرح تازہ ہے۔

ورلڈ چیمپئن کپتان یونس خان ، سابق شاہد آفریدی اور مصباح لحق نے تاریخی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم صرف کامیابی کا سوچ کر میدان میں اترے ہمارے پاس مکمل پلان تھا اور اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔
اسپنر سعید اجمل اور فاسٹ باؤلرز عمر گل اور سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ چیمپین ٹیم کا حصہ ہونے پر فخرہے۔ فاتح ٹیم کے اراکین کامران اکمل ، محمد عامر ، احمد شہزاد، راو افتخار انجم اور سلمان بٹ نے تاریخی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے یاد گار لمحات تھے کھلاڑیوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ جلد ایک مرتبہ پھر دنیائے پر راج کرتی دکھائی دے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer