ایل ڈی اے اور پولیس نے معذور بچوں کا گھر گرا دیا

ایل ڈی اے اور پولیس نے معذور بچوں کا گھر گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (فخر امام)  بے حسی کی انتہا، جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے اور پولیس نے معذور بچوں کا گھر گرا دیا، معذور بچے گھر توڑنے کے وقت چارپائیوں پر لیٹے دہائیاں دیتے رہے۔

جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں والدین اپنے 3 معذور بچوں کیساتھ رہائش پذیر تھے جہاں ایل ڈی اے عملے اور پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر کو گرا دیا، معذور بچوں کی گھر توڑنے کے دوران دہائیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کو گھر توڑنے کے دوران چارپائی پر ہی گھر سے باہر سڑک پر دھوپ میں رکھ دیا گیا، معذور بچے کارروائی کے دوران پولیس اور ایل ڈی اے افسروں کے آگے منت سماجت کرتے رہے مگر کسی کو رحم نہ آیا، بچوں کی والدہ نے اعلیٰ حکام اور وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ایل ڈی اےکے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے پلاٹ کا قبضہ واگزار کروانے کے دوران معذور بچوں کو تکلیف دینے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئےڈی جی ایل ڈی اے کو تحقیقات کے بعد ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے، ایل ڈی اے کے مطابق ابتدائی رپورٹ کےمطابق کیو بلاک جوہر ٹاؤن میں واگزار کروایا جانے والا پلاٹ نمبر 950 ادارے کی ملکیت ہے.

Sughra Afzal

Content Writer