ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویز

ایل ڈی اے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بجٹ تجاویز2020-21ء کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ایل ڈی اے کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، شہر کی ترقی اب ایل ڈی اے بجٹ کے رحم و کرم پر ہوگی۔

 ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے 5 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، جاری ترقیاتی منصوبہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے لئے 97 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، نیا مجوزہ میگا پراجیکٹ کریم بلاک انڈر پاس منصوبے کیلئے ایک ارب  20 کروڑ، ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے ترقیاتی کاموں کیلئے 40 کروڑ، کیولری گراؤنڈ خالد مسجد چوک کی ایٹ گریڈ ری ماڈلنگ کے لئے 35 کروڑ رکھنے کی تجاویز دی گئی ہے۔

کینال بنک روڈ ہربنس پورہ تا جلو روڈ کارپٹنگ کیلئے  8 کروڑ، وزیراعظم پورٹل کے تحت سکیموں کیلئے  25 کروڑ، فوجی فاؤنڈیشن سے ضرار شہید روڈ کی مرمت و بحالی کے لئے 6 کروڑ، لاہور کینال پر پیڈسٹرین برجز کی تعمیر کیلئے بھی 6 کروڑ، شاہراہ نظریہ پاکستان سے  امید چوک سروس روڈ کی بحالی کیلئے 6 کروڑ ،ایل ڈی اے رہائشی سکیموں اور شجرکاری کے لئے 50 کروڑ مختص کرنے کی تجاویز ہیں، مسنگ لنکس سٹرکچر پلان روڈز کیلئے 20 کروڑ رکھنے، واک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کیلئے  45 کروڑ کی تجویز دیدی گئی، بجٹ تجاویز کو گورننگ باڈی میں بھیجنے کی حتمی منظوری ڈی جی ایل ڈی اے دیں گے، سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب حکومت سے ایل ڈی اے کو صرف 35 کروڑ کا شیئر ملے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کا دائرہ کار محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایل ڈی اے کا اختیار ڈویژن سے ختم کر کے صرف لاہور تک محدود کیا جائے گا، لارڈ مئیر کے ماتحت ہونے کی صورت میں ایل ڈی اے صرف شہر کی ماسٹر پلاننگ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کا مجاز ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer