ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھرخطرے کی گھنٹی بجادی، عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا کہ دنیا اب ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے،  ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہورہی ہے اورکرونا وائرس بدستور تیزی سے پھیل رہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا کہ دنیا اب ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے، ڈبلیو ایچ ا و کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہورہی ہے اور کورونا وائرس بدستور تیزی سے پھیل رہا ہے،  بدستور جان لیوا ہے جس سےبہت سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

 

ڈبلیو ایچ ا و کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کے مطابق جمعرات کو ڈیڑھ لاکھ کیسز سامنے آئے جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ان میں سے نصف کا تعلق امریکی براعظموں سے تھا۔ ٹیڈروس کے مطابق امریکی براعظموں، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بڑی تعداد میں نئے کیسز کی تصدیق ہورہی ہے۔  وائرس سے اب تک 85 لاکھ سے زیادہ افراد متاث رہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی تھیں۔

 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک نئے خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ایک ورچوئل نیوز کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس نے کہا کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رکن ملکوں کو انتہائی چوکنا ر ہنا ہوگا۔

وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سے ملکوں کو معاشی نقصان ہوا ہے، لوگوں کو آئسولیشن اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، وائرس امریکہ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer