نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے خصوصی کیمپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سکلز کیمپ جاری، کوچ محسن کمال اور کپتان عمر ایمان کہتے ہیں کہ کیمپ میں فٹنس اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ بنیادی ٹیکنیکس کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید کرکٹ سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سکلز پروگرام کیمپ جاری ہے۔

کیمپ کمانڈنٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن کمال اور معاون کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر راوافتخار انجم نے نیٹ میں کھلاڑیوں کو بھرپور پریکٹس کرائی۔ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی ڈرلز کرائی گئیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن کمال کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

قومی انڈر 16 ٹیم کے کپتان عمر ایمان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں فیلڈنگ اور فٹنس کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ 6 ہفتے جاری رہنے والے کیمپ کے آخری مرحلے میں پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔