نیب کی کارروائی، سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور گرفتار

نیب کی کارروائی، سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور گرفتار

( سعود بٹ ) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن، نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کر لیا۔    

نیب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔ نیب حکام ملزم محمد عثمان انور کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت پیش کرینگے۔