(سعود بٹ) وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب میں بھی مزدوروں کی کم از کم اُجرت 17500 کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب مینیمم ویجز بورڈ کی جانب سے مزدوروں کی کم از کم اُجرت 25 سے 30 ہزار روپے کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی جسکی منظوری 17500 پر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کیجانب سے سفارشات صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہیں، صوبائی کابینہ کی باقاعدہ منظوری دیںے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوم مئی پر پنجاب میں اُجرت 16500 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔