بجلی چوری کا توڑ، جدید میٹر آگیا

بجلی چوری کا توڑ، جدید میٹر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) شہر میں بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے میگا پراجیکٹ میں پیش رفت، لیسکو نے میگا پراجیکٹ کیلئے 17 جولائی کو ٹینڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

میگا پراجیکٹ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا، تین سال قبل میگا پراجیکٹ کو شروع کیا گیا لیکن منصوبہ فنی بنیادوں پر التواء کا شکار ہوگیا، تاہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پراجیکٹ کے تحت شہر میں جدید میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، منصوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین کنٹرول روم قائم کیا جائیگا، صارفین کو بلنگ کنٹرول روم کی مدد سے کی جائیگی جبکہ میٹر ٹمپر اور بجلی چوری کی صورت میں کنٹرول روم سے مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی،اسی طرح بل کی عدم ادائیگی سے میٹر اتارنے کی بجائے کنٹرول روم سے کنکشن منقطع کیا جا سکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer