وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم سے بڑا وعدہ کرلیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم سے بڑا وعدہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حیدر آباد ٹرین حادثے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ریلوے کو ٹھیک کرنے میں وقت درکار ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور پہنچے، ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حیدر آباد ٹرین حادثہ شخصی غلطی کی بنا پر ہوا، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، حادثے میں کسی مسافر کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے ریل کے نظام کو تباہ کیا ہے، قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ریلوے کے نظام میں تبدیلی لاؤں گا، ریلوے سٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے کام جاری ہے، 3 ماہ بعد ریلوے سے متعلق قوم کو خوشخبری دوں گا۔

ایک سوال کے جواب پر شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، اپوزیشن جماعتیں صرف واویلا کر رہی ہیں، حمزہ شہباز ٹک ٹکی میں پھنسا ہوا ہے، میری اور شہباز شریف کی مدر پارٹی ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب کا مسئلہ چینی،گھی اور آٹا ہے، مہنگائی کے مسئلے پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، عمران خان ملکی بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer