ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ ، 2 افراد زخمی

 دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ ، 2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :کاہنہ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں شمریز اور بلال نامی شخص شامل ہے۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پرانی رنجش کے باعث دو پارٹیوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں پارٹیوں کا ایک ایک بندہ زخمی ہوا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔