ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ماہ میں 4 ارب 23 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

10 ماہ میں 4 ارب 23 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : وفاقی حکومت کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم جاری ، دس ماہ کے دوران چار ارب تیئس کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پکڑنے جانے والوں میں گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور ٹیوب ویلز کے کنکشن شامل ہیں۔ بجلی چوری مہم کے دوران 90 ہزار سے زائد ملزمان  کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،

مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار 8 سو 78 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 90 ہزار26 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے 34 ہزار 388 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار 87 یونٹس چارج کئے گئے جس کی مالیت4ارب23کروڑ34 لاکھ 61ہزار 4 سو 82 روپے ہے۔