سری لنکا کو ہرا کر پاکستانی شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئے  

Pakistani team,reached,Asia cup final,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز کی ٹیم ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

 پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے کر اتوار کے روز ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فائنل مقابلے میں پاکستان شائینز کا مقابلہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہو گا جو کہ بھارت اے اور بنگلہ دیش اے کے مابین کھیلا جائے گا۔

 سری لنکا کے پی سارا اوول میں آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے میزبان سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 322 بنائے جس میں عمیر بن یوسف کے 88 جبکہ کپتان محمد حارث کے 52 رنز تھے۔ 323 رنز کے تعاقب میں 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال نے 37 رنز کے عوض 5 جبکہ مبصر خان اور سفیان مقیم نے 2، 2 شکار کیے۔ سری لنکا کی جانب سے اوشکا فرنینڈو 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز ہی بنا سکے جبکہ ساہن اراچیگے بھی صرف 3 رنز کی کمی سے لسٹ اے ون ڈے میچوں میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97 رنز بناکر مبصر خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے