(ویب ڈیسک)محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو سپیشل سیکیورٹی ہدایات جاری کر دیں۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کے مطابق ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں شفٹ وائز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔ڈولفن و پولیس ریسپانس یو نٹ محرم الحرام کے ایام میں راؤنڈ دی کلاک پٹرولنگ پر ہوں گی۔ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں امام بارگاہوں و دیگر مجالس ہائے اور حساس مقامات پر بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔
ڈولفن و پیرو کی ٹیمیں ہمہ وقت 1122،فائر بر یگیڈ، ریسکیو 15و دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔مختلف مقامات و امام بار گاہوں پر و بالخصوص خواتین و بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں امن و امان کے حوالے سے پٹرولنگ کریں گی۔ فول پروف سکیورٹی کے لیے جامعہ پٹرولنگ پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں گے،متنازعہ فلکسز، وال چاکنگ، پوسٹرز وغیرہ کی تشہیر کسی صورت نہیں کی جائے گی۔