ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نگران سیٹ اپ پر مشاورت،وزیراعظم نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

 نگران سیٹ اپ پر مشاورت،وزیراعظم نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم نے نگران سیٹ پر مشاورت کے لئے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئیر ترین راہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا،  کمیٹی میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل،کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی، مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست میاں نواز شریف سے رابطے میں رہے گی،  کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کررہی ہے، جن میں موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ  زیرغور ہے جبکہ نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا پر بھی بات چیت ہوگی۔