توقیر اکرم : بی بی پاکدامن دربار میں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،دربار ڈھائی ماہ تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رہنے کے بعد کھولا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی بی پاکدامن دربار میں زائرین اورعقیدت مندوں آمد جاری ہے۔دربار میں حاضری کے لیے زائرین کی بڑی تعداد آئی ۔ زائرین کے لیے جگہ جگہ پر سٹالز لگائے گئے ہیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔گرمی اور حبس کے موسم میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔دربار بی بی پاکدامن تعمیراتی کام کے باعث ڈھائی ماہ بند رہنے کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے۔