سٹی 42: انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 66پیسے مہنگا ہوگیا ۔
انثر بینک میں ڈالر 286 روپے بھی تجاوز کرگیا . اسٹیٹ بینک نے بتا یا کہ انٹربینک میں ڈالر 285.15 روپے سے بڑھ کر 286.81روپے پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 284.50 روپے تک ٹریڈ ہوا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ۔