جمال الدین جمالی: جناح ہاؤس حملہ ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ, اسد عمر نے پانچ نئے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی، اے ٹی سی نے 8 اگست تک گرفتاری سے روک دیا ۔
ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی عدالت عبہر گل خان نے سماعت کی ، اسد عمر حاضری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت اسد عمر کی پانچ مقدمات میں 8 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔
عدالت نے پولیس کو اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا , اسد عمر نے جناح ہاؤس حملہ ، ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینرجلانے سمیت پانچ نئے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ۔
عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں اسد عمر کی پہلے سے دائر عبوری ضمانت میں بھی 8 اگست تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔