قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے بجٹ جاری کردیا,چیف سیکرٹری پنجاب نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے رقم منظور کی تھی۔
تحصیل سے ڈویژن کی سطح تک بیوروکریسی کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے مختص 2 ارب 33 کروڑ 37 لاکھ روپے مانگے گئے تھے۔۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے رقم منظور کی تھی ۔
تمام ڈویژنز میں ایڈیشنل کمشنرز کو کرولا 1.6 ایلٹس سی وی ٹی گاڑیاں دی جائیں گی ,اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل کو یارس اے ٹی آئی وی 1.3 ایل گاڑیاں دی جائیں گی,پنجاب کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن فور بائی فور ریوو گاڑیاں ملیں گی,اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس پہلے سے موجود گاڑیاں واپس لے کر تحصیلداروں کو دی جائیں گی۔