لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟بڑی خبر آ گئی

بارشیں،لاہور،پنجاب،مون سون،پی ڈی ایم،سٹی42
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فیصل فرید نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں مزید 26 جولائی تک جاری رہیں گی، مون سون کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش لاہور میں تاجپورہ 224 ملی میٹر اور ایرپورٹ کے علاقہ میں 188.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا ایک اور بڑا سپیل آئے گا جس پر پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے جبکہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کا عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں ہیں ۔

ڈی جی ، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اتھارٹی دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ہنگامی صورتحال میں کام کر رہی ہے پی ڈی ایم اے کا پراونشنل کنٹرول روم اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 7/24 فعال ہیں، مون سون کےخطرات کے پیش نظر36 اضلاع میں ہنگامی مراکز قائم کیے گئے ہیں متعلقہ انتظامیہ زیادہ بارش والے علاقوں سے ہیوی مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو یقینی بنا رہی ہے۔