ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی کے وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اٹلی کے وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: Mario Draghi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراغی نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ملک میں اب قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔

ماریو دراغی سابق بینکار تھے، جنہوں نے 18 مہینے تک اتحادی حکومت چلائی۔آج ملک کے صدر سرگیو ماٹاریلا سے ملاقات میں وزیر اعظم دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر ماٹاریلا نے دراغی سے نگران وزیر اعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ماٹاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرکے اکتوبر میں نئے انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کے دن اٹلی کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم دراغی کو ان کے تین اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا جس کے بعد ان کی حکومت کو دھچکا لگا۔وزیر اعظم دراغی کے دور حکومت میں اٹلی کے بانڈ اور اسٹاک میں 2011 کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا، انہوں نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر