ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتور کو خیبر پختونخوا میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
فضل الرحمان نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، جمعیت والے ابھی زندہ ہیں، آپ کے لیے زمین اتنی گرم کردیں گے کہ آپ کے حامیوں کے نرم تلوے اس پر نہیں رکھے جاسکیں گے۔بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ، حکومت کا خاتمہ نہیں تھا ملک کو بچایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں۔ فضل الرحمان نے سوال کیا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں مؤخر کیا جارہا ہے؟سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آیا تھا، پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں جہاد لڑ رہے ہیں، کس سے جہاد لڑ رہے ہو؟ جہاد تو تمہارے خلاف ہوتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، اتوار کو پورے خیبر پختونخوا میں احتجاج کیا جائے گا۔