ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 22 جولائی کی رات یا 23 جولائی کی صبح تک طاقتور   ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے جو  26 جولائی تک اثرانداز  رہےگا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 24 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 جولائی کےدوران تھرپارکر اور   عمرکوٹ میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایاگیا ہے کہ بلوچستان میں بھی خضدار، لسبیلہ،حب اور کیرتھر رینج میں بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ  پڑ سکتا ہے جبکہ دادو،جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنےکا بھی امکان ہے۔