پٹرول مہنگا ہورہا ہے تو الیکٹرک گاڑیاں خریدیں،حکومت کی انوکھی منطق

پٹرول مہنگا ہورہا ہے تو الیکٹرک گاڑیاں خریدیں،حکومت کی انوکھی منطق
کیپشن: Patrol Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا میں حکومت نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام کو ایک انوکھی منطق بتائی ہے کہ اگر پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو یہ ایک نعمت ہے اور ایسا ہونے کے نتیجے میں عوام الیکٹرک گاڑیوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوں گے۔

ایوان کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر برائے نقل و حمل (ٹرانسپورٹیشن) پیٹ بوٹیگیگ کا کہنا تھا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتیں خود عوام کے مفاد میں ہیں، جو لوگ 5؍ ڈالر فی گیلن پٹرول خرید رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ برقی گاڑیوں کی طرف دیکھیں۔ آٹو موٹیو ریسرچ کمپنی کیلی بلیو بُک کے مطابق امریکا میں ایک اوسط درجے کی الیکٹرک کار کی قیمت 65؍ ہزار ڈالرز ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹیشن کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کو درد یا تکلیف سمجھنے کی بجائے یہ دیکھیں ایسا ہونا ہمارے لیے ایک فائدہ ہے۔ انہوں نے ریپبلکن نمائندے کارلوس جیمینز (فلوریڈا) سے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر عوام کو سبسڈی دی جائے۔

 تاہم، کینٹکی سے تعلق رکھنے والے رکن تھامس میسی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیاں خریدنے سے عوام کا بجلی کا بل بڑھ جائے گا، یہ گاڑیاں ہمیں سستی نہیں پڑیں گے بلکہ کسی نہ کسی طرح ان کے اخراجات بھی برابر ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ گاڑیاں چارج کرنے کیلئے چار گنا زیادہ بجلی خرچ کرنا پڑے گی۔