(ویب ڈیسک)لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار ہوگئی، بات میں دنوں نے ایک دوسرے کو خوب گالیاں بھی دیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماعابد شیر علی نے واقعے سے متعلق کہا کہ وہ ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ یہ فیملی آئی اور برا بھلا کہنے لگی، لیگی رہنما کا کہناتھا کہ فیملی نے ہمیں کہا کہ آپ لوٹی دولت سے کھانا کھارہے ہیں، اس پر تکرار ہوئی،مخالف فیملی نے موقف اختیار کیا کہ عابد شیر علی کی فیملی نے قطار توڑی جس پر سب ہی ناراض ہوگئے۔
اس معاملے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھی موقف ظاہر کیا اور کہا کہ عابد شیر علی نے پہلے سے بکنگ کروائی ہوئی تھی،ریسٹورنٹ انتظامیہ نے مزید کہا کہ عابد شیر علی نے کوئی قطار نہیں توڑی،بات میں دنوں نے ایک دوسرے کو خوب گالیاں بھی دیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔
This happened at a west london restaurant. Strong language warning. pic.twitter.com/fHAS97BxU4
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 20, 2021