ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے سجل علی کو خوبصورت قرار دیدیا

Sajal Ali
کیپشن: Sajal Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ خوبرو اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

گزشتہ روز سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے چشمہ پہنا ہوا ہے اور نیلے رنگ کی جینز والی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی کے چہرے پر ہمیشہ والی معصومیت موجود ہے اور وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

اداکارہ کی اس تصویر پر جہاں ان کے مداحوں اور پاکستانی فنکاروں نے تعریف کے پل باندھے تو وہیں سرحد کے اُس پار یعنی بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے خوبصورت۔ بھارتی اداکارہ کے اس محبت بھرے کمنٹ کو سجل سمیت پاکستانی صارفین کی جانب سے لائک کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب منشا پاشا اور نور ظفر نے سجل کی تصویر پر انہیں کیوٹ قرار دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer