ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان سفیر کی بیٹی کے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کے اہم انکشافات

افغان سفیر کی بیٹی کے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کے اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں چارٹیکسیاں تبدیل کیں ، افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں وہ ہماری بھی بیٹی ہے۔ اسرائیل اور بھارت ہائبرڈ وار چلا رہے ہیں اس لڑائی میں اصل ہتھیار میڈیا ہے

لال حویلی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں مریم نواز مودی کےخلاف  تو نہیں بول رہیں۔ داسو واقعے کی تحقیقات پر دفتر خارجہ کام کر رہا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تحقیقات مجھے سونپی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے دوران حکمت عملی بہترین تھی۔ حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے دوران ملک میں بے روزگار افراد کی مدد کی گئی۔عید کے دن لال حویلی عوام کیلئے کھلی ہوتی ہے۔ نوجوان ہر فورم پر ملک و قوم کا دفاع کریں۔ مریم نواز کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں۔  راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف ہائبرڈ وار چلا رہے ہیں ، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بھی بیٹی ہے، ، لڑکی نے جتنی ٹیکسیاں بدلیں ان کے ڈرائیور ہمارے پاس ہیں، یہ اغوا نہیں گمشدگی کا معاملہ ہے کیونکہ جو اغوا کرتا ہے وہ مطالبات کرتا ہے۔ ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، افغان سفیر کی فیملی پاکستان آکر کیس لڑے اور ملزمان شناخت کرے۔

Suhail Ahmad

Senior content editor