عمران یونس: یو ای ٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون پروفیسر کی تقرری، ڈاکٹر صائمہ یاسین شعبہ کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیر پرسن تعینات، خاتون پروفیسر پنجاب بھر میں انجینئرنگ کے شعبے میں تعینات ہونے والی پہلی پروفیسر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں پہلی خاتون پروفیسر کو تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر صائمہ یاسین 1921 میں مغل پورہ ٹیکنیکل کالج سے یو ای ٹی بننے تک کے 100 سالہ سفر میں انجینئرنگ کے شعبہ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون پروفیسر ہیں۔
وہ پنجاب بھر میں انجینئرنگ کے شعبہ میں واحد خاتون پروفیسر بھی ہیں۔ 23 اساتذہ پر مشتمل کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں واحد خاتون پروفیسر ہونے کے باعث انہیں شعبہ کا چیرپرسن بھی مقرر کردیا گیا ہے۔