ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لئے  بڑی عید پر بڑا اعلان

سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لئے  بڑی عید پر بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عیدالاضحیٰ پرسعودی عرب سے رہائی پاکر وطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے موقع پر خوشی کا سماں ، ائیرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ 

 رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ سعودی عرب کی جیلوں سے درجنوں پاکستانی رہا کردئیے گئے باسٹھ پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے واپس وطن پہنچ گئے۔ عید اپنوں کے ساتھ منائیں گے۔ وزيراعظم نے ٹويٹ کيا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد حکومت کی عوام سے وابستگی ہے۔پاکستانیوں کے وطن پہنچنے پر اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور ادارہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کا استقبال کیا۔او پی ایف کے ترجمان کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ، وزارت امور خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی مسلسل کوششوں کے باعث شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے احکامات پر سعودی حکام کی طرف سے ریاض میں منشیات سے متعلق معمولی مقدمات میں قید 63 پاکستانی قیدیوں کو رہائی دی ہے۔

Suhail Ahmad

Senior content editor