ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایس پی پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

قاتلانہ حملہ
کیپشن: اے ایس پی پر قاتلانہ حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: کاہنہ میں اے ایس پی پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، پولیس نے حملہ کرنے والے ملزم اسد کھرل کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی محمد شعیب معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ملزم اسد کھرل کی جانب سے گھر میں اپنی بیوی اور والدہ کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع پر اے ایس پی محمد شعیب موقع پر پہنچے، اس دوران جھوٹی کال چلانے والے ملزم نے اے ایس پی سے جھگڑا شروع کر دیا۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کی جس سے اے ایس پی معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

اےایس پی محمدشعیب پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے اسدکھرل کے گھر پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ کے مطابق ملزم اسدکھرل نے گھرپر تعینات پولیس اہلکاروں سےسرکاری گن چھینی اور گن چھیننےکےبعدفائرنگ کی۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزم کی فائرنگ کےدوران اہلکاروں نے زمین پرلیٹ کرجانیں بچائیں، ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کر کےتھانہ کاہنہ منتقل کر دیا گیا تھا۔