عیدالاضحیٰ پر پیاروں کی یاد ستائی، لاہوریوں نے شہر خاموشاں کا رخ کرلیا

 عیدالاضحیٰ پر پیاروں کی یاد ستائی، لاہوریوں نے شہر خاموشاں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد لاہوریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

عیدالاضحیٰ جہاں خوشیوں کا موقع ہوتا ہے وہیں ہر کسی کو اپنے پیاروں کی یاد بھی ستانے لگتی ہے، جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان سے ملنے کے لیے ہر کوئی نماز عید کے بعد قبرستان کا رخ کرتا ہے، پھول خرید کر پیاروں کی قبروں پر ڈالے جاتے ہیں، ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پر سب سے زیادہ یاد انہیں اپنے بچھڑے والدین اور قریبی عزیز واقارب یاد آتے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

Sughra Afzal

Content Writer