ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا مالی مشکلات کا شکار، امداد کیلئے درخواست جمع کرادی

میرا مالی مشکلات کا شکار، امداد کیلئے درخواست جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا نے ماہانہ پانچ ہزار روپے کی خاطر آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام میں فارم جمع کروا دیا۔

لالی وڈ کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں حالانکہ چند ہفتے قبل ہی امریکہ سے واپس آئی ہیں اور اب انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام میں اپنی درخواست جمع کروادی، لاہور آرٹس کونسل میں فارم جمع کرواتے ہوئے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھر اور سات افراد زیر کفالت ظاہر کردئیے، اتنا ہی نہیں اداکارہ میرا نے اس فارم میں اپنی عمر 42سال اور تجربہ 25 سال کا ظاہر کیا.اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے میں رہتی ہوں، سات افراد زیر کفالت ہیں، عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل ہر ماہ ضرورت مند فنکاروں کو سپورٹ فنڈ سے 5 ہزار روپے امداد فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نامور اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان دنوں شدید مالی بحران کا شکا ر ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer