(حافظ شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کی نوید سنادی، کہتے ہیں کہ سیریز سے پہلے بھرپور پریکٹس جاری ہے تاکہ کوئی کمی نہ رہے، ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز سے اندازہ ہو رہا ہے کہ پچز کیسی ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی تعداد زیادہ ہونے سے انگلینڈ میں کیمپ جیسی ہی صورتحال ہے، کھلاڑی ردھم میں ہیں، سیریز میں اچھے زرلٹ دیں گے ، محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے سے ان کی فارم جانچنے کا موقع ملےگا, کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کیلئے ناگزیر نہیں، محمد عامر کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں تاکہ ان کے مستقبل کے حوالے پلان کیا جا سکے۔
ڈربی سے وڈیو لنک پر میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ جب محمد عامر نے اچانک ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا توہمیں اچھا اس لیے نہیں لگا کہ ٹیم کو ضرورت تھی ہم نے ناراضی کا اظہار بھی کیا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، محمد عامر وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں تجربہ کار ہیں اس لیے ہمارے پاس موقع بھی تھا اس لیے انہیں بلایا، انہیں بلانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ انہیں بلایا تو کھلائیں گے، کوئی ناگزیر نہیں ہے جو اپنی فارم اور ردہم کی بنیاد پر ٹیم کی ضرورت ہو گا وہی کھیلے گا۔
وقار یونس نے کہا کہ تمام باؤلرز اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی دونوں تیز رفتارتو ہیں لیکن اب ان کو وکٹیں لینے کا فن بھی آرہا ہے ، میرا اور وسیم اکرم کے ساتھ دونوں باولرز کا موازنہ قبل از وقت ہوگا۔
باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک دونوں سینئر کھلاڑی ہیں، دونوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا ہے۔
Bowling coach @waqyounis99 holds a videoconference with Pakistan media. pic.twitter.com/jdaPubvzw6
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 21, 2020