ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسران کیلئے افسوسناک خبر

 ایل ڈی اے افسران کیلئے افسوسناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ایل ڈی اے افسران کی گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس موخر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کو سابق ڈی جی سمیر احمد سید کے اعتراضات کی بنا پر موخر کیا گیا ۔ سابق ڈی جی نے ایل ڈی اے افسران کی ترقیوں کا معاملہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرز پر نہ کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ ایل ڈی اے ریگولیشنز میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی ٹریننگ کا طریقہ کار وضع نہیں ہے۔

ایل ڈی اے افسران کی محکمانہ ترقیوں کے اجلاس سے قبل باقاعدہ بھی کی گئی ۔ سکروٹنی میں چار افسران کو اینٹی کرپشن کے مقدمات کی بنا پر نااہل کردیا گیا۔ ترقی کے لئے نااہل ہونے والوں میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے طور پر کام کرنے والے افسر سلمان محفوظ شامل ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کے طور پر کام کرنے والے محمد نفیس ، زبیر نقشبندی شامل ہیں ۔ ایل ڈی اے افسران کی اگلے گریڈوں ترقیوں کا معاملہ جون دوہزار انیس سے التوا کا شکار ہے۔

دوسری جانب ون ونڈو سیل پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمود اسلم کو ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر محمود اسلم کو ڈائریکٹر ون ونڈو سیل کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ ڈائریکٹر ون ونڈو سیل اسد اللہ چیمہ کو ہٹانے کے بعد آئی ٹی یونیورسٹی کے یاسر عباس کو ڈیپوٹیشن پر لا کر ڈائریکٹر ون ونڈو سیل تعینات کیا گیا تھا جن کے ڈیپوٹیشن کا حکم نامہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے منسوخ کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer