جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا وائرس کی شدت میں نمایاں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں صرف 81 نئے مریض اور ایک شہری جاں بحق ہوا، ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں بھی زیر علاج مریض کم ہو کر 142 رہ گئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں وباء کے دوران اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 794 اموات ہوچکی ہیں اور 46366 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 91 مریض آئسولیشن وارڈز ، 55 مریض آئی سی یو اور 26 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 51 مریض آئسولیشن وارڈز ، 19 مریض آئی سی یو اور 5 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا کے 398 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 4 اموات کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 90191 اور اموات 2083 ہوگئی ہیں، پنجاب میں کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک 649101 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 65689 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے کورونا ڈرگ ٹرائل پروٹیکٹ کے ابتدائی نتائج جاری کردیئے گئے، وی سی یو ایچ ایس نے بتایا کہ اکٹو ادویات کے ذریعے مریضوں کو جلد وبا سے نکالا جا سکتا ہے،ٹرائلز پر اب تک تین کروڑ کی لاگت آئی یونیورسٹی نےخود میخر حضرات کی مدد سے یہ ٹرائل مکمل کیا، ریسرچ میں شامل 60 فیصد کورونا مریض مرد جبکہ 40 فیصد خواتین تھیں، تین ادویات کے کمبینیش سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ 86 فیصد رہی، ریسرچ کے دوران کل4 اموات ہوئیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔