عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس فیس 2 کروڑ 61 لاکھ تک پہنچ گئی

عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس فیس 2 کروڑ 61 لاکھ تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس فیس 2 کروڑ 61 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، ایم ایس نیشنل انشورنس کمپنی نے ہیلی کاپٹر کے لیے واجب الادا دو کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

 

ایم ایس نیشنل انشورنس کمپنی کی جانب سے پنجاب حکومت ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی مد میں واجب الادا فنڈز جاری کرے، ذرائع نے بتایا ہے کہ دوہزار اٹھارہ سے دوہزار انیس اور بیس کی انشورنس کی مد میں حکومت نے یہ فنڈز ادا کرنے ہیں، فنڈز کی ادائیگی کے لئے معاملہ کابینہ کو بھی ارسال کیا گیا لیکن منظوری نہیں ہوسکی۔

 

دوسری جانب محکمہ ایس اینڈ جے ڈی کے ویلفئیر ونگ کے مطابق حکومت پنجاب کے پاس موجود ہیلی کاپٹر  کی انشورنس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے مطابق لازم ہے جس کے لیے غیر ملکی کمپنی کو یہ انشورنس دی جاتی ہے جس میں نہ صرف ہیلی کاپٹر بلکہ پائلٹ سمیت عملہ کی انشورنس بھی ہوتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ سے رجوع کیا گیا ہے لیکن کیبنٹ فنانس کمیٹی اس پر ابھی مںظوری نہیں دی، منظوری کے بعد واجب الااد رقم مذکورہ کمپنی کو ادا کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری، دو خراب پرزوں کی تبدیلی کیلئے دو کروڑ 79 لاکھ روپے کی سپلمینٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو اہم پرزے تکنیکی خرابی کی وجہ  سے بند ہوچکے تھے جس پر ایوی ایشن کے حکام نے پائلٹس کو ان آلات کی تبدیلی فوری تبدیلی کا حکم دیا جس پر اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کاک پٹ کی تبدیلی پر 52 لاکھ روپے خرچ ہوں گے،  فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر دوکروڑ 26 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer