وزراء پربڑی پابندی عائد

وزراء پربڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس کے دوران وزراء کے موبائل فون لیکر آنے پر پابندی عائد کردی. وزراء اپنے موبائل فون اجلاس میں نہیں لیکر جاسکیں گے- 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کے دوران وزراء کے موبائل فون لیکر آنے پر پابندی عائد کردی، وزراء اپنے موبائل فون اجلاس میں نہیں لیکر جاسکیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سےسخت احکامات دیئے گئے ہیں کہ اجلاس میں شریک سیکٹریز اور وزراء کے سٹاف پر بھی دوران اجلاس موبائل فون لیکر آنے کی پابندی ہوگی، وزراء ، سیکرٹریز اور سٹاف اپنے موبائل فون باہر رکھ کر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں وزیراطلاعات کی جانب سے دوران اجلاس خبریں باہر بھجوانے کا معاملہ اٹھایا گیا تھاوزیراطلاعات کے اعتراض کے بعد اب یہ پابندی عائد کی گئی ہے-

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،پنجاب کابینہ کے 33 ویں اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں کابینہ ارکان کی کارکردگی بھی زیربحث آئے گی،قیدیوں کو پیرول پر رہائی کے ترمیمی بل 2020 کی منظوری لی جائےگی،والڈ سٹی اتھارٹی میں توسیع کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ صوبائی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں  پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ کی گورننگ باڈی کی آئین کی تشکیل کی جائے گی،شہر خاموشاں کے ایڈوائزری بورڈ کے آئین کی منظوری لی جائے گی، وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں توسیع کردی گئی، وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا، اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری ٹرسٹ ایکٹ ایجنڈا میں شامل کیاگیا، اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 ایجنڈا میں شامل ہیں جبکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو دی گئی مراعات کی تشہیر کےلئے سپلیمنڑی گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈا کا حصہ ہے،احساس ایمرجنسی کیش کی فائنل رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائیگی، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ کے ایجنڈا میں توسیع کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer