ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹی کا دن، شہری مویشی منڈی پہنچ گئے

چھٹی کا دن، شہری مویشی منڈی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) عید آنے میں ابھی کئی دن باقی، مگر اچھے جانور کی تلاش میں لوگوں نے ابھی سے مویشی منڈی کا رُخ کر لیا۔

عید الاضحیٰ میں کئی روز باقی مگر لاہور کی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں پنجاب بھر سے آئے بیوپاری مویشی فروخت کرنے پہنچ گئے، جانوروں کی خریداری میں لوگوں کی ابھی سے دلچسپی بڑھنے لگی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی سے مویشی خرید رہے ہیں تاکہ سستا مل جائے اور بچے بھی قربانی کے جانور کی خدمت کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ مہنگے جانور ہیں۔

دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہےکہ وہ عید میں کافی وقت ہونے کے باجود مویشی فروخت کرنے آگئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مویشی فروخت ہو سکیں، بیوپاریوں نے شکوہ کیا کہ مہنگائی کی وجہ سے گاہک تکرار کرتے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔