ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بڑی عید پر 7 مویشی منڈیاں لگیں گی، فیصلہ ہوگیا

لاہور میں بڑی عید پر 7 مویشی منڈیاں لگیں گی، فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) عید الاضحی کیلئے 7 مویشی منڈیوں کی حتمی منظوری دے دی گئی، مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا بالآخر اتفاق ہوگیا۔

کمشنر لاہورڈویژن و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی اورڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے ہدایات جاری کردیں کہ مویشی منڈیوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسروں و اہلکاروں کا ڈیوٹی روسٹرتیار کیا جائے، جنرل منیجر آپریشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کومقامی قیادت کے ساتھ مل کر صفائی کا جامع پلان مرتب کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پولی تھین بیگزکی تقسیم قبل ازوقت ہی مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرز کوٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر مربوط ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کرناہوگا، ڈی ایس پی موٹروے پولیس شاہ پورکانجراں منڈی کے گرد ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کےلئے فرائض سر انجام دینگے۔

سکیورٹی کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپس مویشی منڈیوں سے قبل آپریشنل کرنا ہونگے، کانگو وائرس اور جانوروں کی دیگر بیماریوں سے متعلق اسپرے کویقینی بنایا جائےگا، بیوپاریوں سے سہولیات کے عوض کوئی چارجزوصول نہیں کیے جائیں گے۔

میٹروپولیٹن آفیسرانفراسٹرکچر انور جاویداور زونل انفراسٹرکچرافسر منڈیوں کا تخمینہ لگائیں گے، تمام مویشی منڈیوں تک شہریوں کی بآسانی رسائی کےلئے مربوط مہم چلائی جائے گی۔

شاہ پور کانجراں ملتان روڈ مویشی منڈی، رنگ روڈ،لکھو ڈیر سبزی منڈی، پنجاب ایمپلائزکو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو،ڈی ایچ اے رہبرفیز الیون ہلوکی ڈیفنس روڈ،ڈی ایچ اے فیزنائن بالمقابل ہڈیارہ ڈرین نشاط مل، حضرت عثمان غنی روڈ سگیاں اور حضرت علی روڈ سگیاں میں مویشی منڈیاں لگیں گی، شہر میں2 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت متوقع ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer