ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف، فضل الرحمان ملاقات، یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی تیار

شہباز شریف، فضل الرحمان ملاقات، یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم) صدر مسلم لیگ(ن) میاں شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ(ن) میاں شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز، احسن اقبال، ایاز صادق، عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے، ملاقات میں25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ماہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جبکہ25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے  سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی حالات اور بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer