(عرفان ملک) الیکشن کے حوالے سے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان پٹرول کی نذر ہونے کا اندیشہ، پیسے نہ ہونے کے باعث پٹرول ختم ہو گیا، پولیس نے آئی جی پنجاب کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکیں، الیکشن ہے جنگ نہیں: سعد رفیق
تفصیلات کے مطابق پٹرول ختم ہونے سے الیکشن کے حوالے سے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان پٹرول کی نذر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا، پی ایس او نے فیول کارڈز کی مدد سے پٹرول دینا بند کر دیا۔ ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں سمیت افسران کی گاڑیاں بھی پٹرول ختم ہونے سے آئندہ دو روز میں چل نہیں سکیں گی۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا
لاہور پولیس نے آئی جی پنجاب کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا، پولیس اپنے پٹرول پمپ سے افسران کی گاڑ یوں میں پٹرول ادھار بھرانے پر مجبور ہیں۔الیکشن کے دوران پٹرول نہ ملنے پر گشت کا نظام نہیں چل سکے گا، ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا ہے کہ پٹرول کے پیسے آئندہ چند روزمیں مل جائیں گے۔