(سٹی 42) سابق وزیر تعلیم رانامشہود احمد نے سیشن کورٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں نگران وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ( ن) لیگ کی الیکشن مہم کو متاثر کر رہے ہیں، ان کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں درخواست بھی دی ہے۔
سابق وزیر تعلیم نے استدعا کی کہ عدالت نگران وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔عدالت نے پولیس سے یکم اگست کو جواب طلب کرلیا۔