انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) انتظار  کی گھڑیاں ختم، طلبا کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، رواں سال کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے گزشتہ رات میٹرک کے پوزیشن ہولڈروں کا اعلان کیا تھا، جس میں  وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091 نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم اور وجیہ اسلم 1090 نمبر لے کر دوسری اور حفصہ سلیم 1089 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اب لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2018  کے  باقاعدہ اور مکمل نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد1لاکھ 74ہزار 63ہے۔ رواں سال امتحانات میں  2 لاکھ 32 ہزار 46 طلبا نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹرحسن عسکری کا کہنا ہے کہ پوزیشن ہولڈرزنےوالدین اوراساتذہ کاسرفخرسےبلند کیا ہے،پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات چمکتے ستارے ہیں،ملک کا مستقبل ذہین طلباکی محنت سےوابستہ ہے۔

لاہور بورڈ نے میٹرک کےنتائج ویب سائٹ پراَپ لوڈکردیئے ہیں،  طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

http://result.biselahore.com/

یا امیدوار 80029پر اپنا رول نمبرایس ایم ایس کرکےرزلٹ معلوم کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer