(ملک اشرف) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی نئی عمارت کا منصوبہ چھ سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، محکمہ بلڈنگ کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی سے تاخیر کا شکارہوا، منصوبے کی لاگت 64 کروڑ سے بڑھ کر 90 کروڑ تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 2010 میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے لیے کالا شاہ کاکو میں50 ایکڑ اراضی ایکوائر کی، 2012 میں عمارت کی تعمیر کے لیے محکمہ بلڈنگ کو 64 کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے، پنجاب حکومت نے محکمہ بلڈنگ کو 2015 تک منصوبہ مکمل کرنے کا ہدف دیا، 2015 سے اب تک عمارت کی تکمیل نہ ہوسکی، 15 جولائی 2018 کی مقررہ تاریخ بھی گزر گئی۔
محکمہ بلڈنگ کا ایس ڈی او عبدالقیوم منصوبہ مکمل نہ کرنے کے باوجود ایکسئین کے عہدے پر ترقی پاگیا، زیر تربیت ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی نئی عمارت کا منصوبہ جلد مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔