سٹی42: قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی اور کپتان فیملی ممبرز کی طرح سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی تیاریاں جاری ہیں، کوئی بھی کھلاڑی پہلے ہی میچ میں کلک نہیں کرتا، سیریز ہار کے باوجود صائم ایوب اور عباس آفریدی کی صورت اچھا ٹیلنٹ ملاہے، گراؤنڈ میں بھی تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کرتے رہے، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ بہت اچھا رہا۔
دوسری جانب شاہین آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا اور اب نیوزی لینڈ میں بولنگ میں ہم نے مشکلات کا سامنا کیا، بطور کھلاڑی اور کپتان فیملی ممبرز کی طرح سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔