ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار، درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

لاہور؛ یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار، درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند اور سموگ رہنے کا امکان ہے۔ 

 شہر لاہور میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار، شہر کا موجود درجہ حرارت7  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 9 ڈگری سینٹی گریڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

 عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 178 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 277، فیز8 ڈی ایچ اے 242 ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ268 ، ایچیسن کالج میں 186 ریکارڈ شاہراہ قائداعظم 191 جبکہ فدا حسین ہاؤس کا ائیر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شہر قائد میں اتوار کو مطلع جزوی آبر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اگلے چند روز تک شہر پر غالب رہیں گی۔ شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی جزوی طورپر چل سکتی ہیں۔