جاپان بھی چاند پر پہنچ گیا

Japan's moon landing, Japan’s SLIM spacecraft, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چین اور انڈیا کے پیچھے پیچھے جاپان بھی چاند پر پہنچ گیا۔

جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے۔  اب جاپان روس امریکا، چین اور ہندوستان پانچ ممالک چاند کلب میں شامل ہیں۔

جاپان کے ایک خلائی جہاز نے بغیر کسی خلا باز کے چاند کی سطح پر ہفتے کی صبح کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ جاپان کا خلائی جہاز ہفتے کی صبح چاند کی سطح پر پہنچا لیکن فوری طور پر یہ بتانا مشکل تھا کہ لینڈنگ کامیاب رہی کہ نہیں کیونکہ جاپانی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی لینڈنگ کو جانچ رہی ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے مشن کنٹرول نے خلائی جہاز کے چاند پر لینڈ ہوتے ہی کہا کہ سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا ہے۔

جاپان نے چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی ’مون اسنائپر‘ ستمبر 2023 میں روانہ کی تھی۔ یہ مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد ایک ماہ تک چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہا، تاہم اب گزشتہ روز اس خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ کر لی ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی کے چاند پر لینڈنگ کرنے کے بعد زمین کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم ہوا لیکن اس کے سولر پینل بجلی پیدا کرنے کے قابل نہیں تھے۔ ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اینگل درست سمت میں نہیں ہیں۔

 جاپانی خلائی جہاز کے چاند پر لینڈنگ کے بعد اس کے شمسی توانائی سے بجلی بنانے نظام میں مسائل کا سامنا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مشن صرف چند گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔