پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی، خواجہ آصف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: سابق وزیر خٓرجہ اور مسلم لیگ نون کے سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں امیدوار  خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس شہر میں چارسالہ پی ٹی آئی کے دور میں ایک اینٹ تک نہیں لگی۔ ن لیگ کے دور میں موٹروے، تعلیمی ادارے،  میڈیکل کالج اور  یونیورسٹی بنی۔

خواجہ محمد آصف کان لیگ کے یوتھ ورکرزکنونشن سے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صرف نعرے لگائے لیکن کوئی کام نہیں کیا۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے۔اس نے مجھ پر دعویٰ کیا جو کئی سال ایسے ہی پڑا رہا۔عدالت میں جرح ہوئی اس دوران اس فراڈیے کی ٹانگ پر پلستر تھا۔ جرح میں یہ مان گیا کہ میرادفاع کاکیس بن گیاہے۔اسکے سارے وکلاء کی موجودگی میں انہوں نے مجھ پر جرح کے لئے مزید مہلت لی ۔ اس جرح کی تاریخ دوبارہ کبھی نہیں آئی۔

خواجہ آصف نے کہااس نے سوا دو ارب روپیہ شوکت خانم کا دوستوں کے کاروبار میں لگایا۔گیارہ سال قبل میں نے کہا عمران خان چور ہے زکات کھاتا رہااس شہر میں پورا ٹبر سرکاری کرسیوں پر بیٹھتا رہا کام کوئی بھی نہ کروایا۔میرے خلاف انہوں نے درخواستیں دیں۔مجھے انکی درخواستوں پر چھ ماہ قید کاٹنا پڑی جس کے بعد میں بری ہوا۔انہوں نے مجھ پر آرٹیکل 6 کی کاروائی کی، میں اس میں بھی بری ہوا ۔انہوں نے تھوڑی سی قید کاٹنے کے بعد جو کیاوہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انکی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس شہر  (سیالکوٹ)کے چھبیس فیصد لوگوں نے ووٹ کس کودینا ہے، یہ فیصلہ نہیں کیا۔ مسلم لیگ نون یوتھ کے نماٸندے ایسے لوگوں کے پاس جاٸیں۔پاکستان مسلم لیگ کا ووٹ نوازشریف کا ووٹ ہے۔ آپ نےووٹ نوازشریف کے نام پر مانگنا ہے کسی اور کے نام پر نہیں۔ نوازشریف نے عمران خان کے جبر کامقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 71میں دو لاکھ ووٹرز کا تعلق یوتھ سے ہے۔آٸندہ دنوں میں یوتھ اپنی قوت گلی محلوں میں دکھائے۔یونین کونسل کی سطح پر ووٹرز کو نوازشریف کو ووٹ دینے کا  کہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف تین بار نوازشریف وزیراعظم بنا، وہ چوتھی بار بھی نوازشریف وزیراعظم بنے گا۔ یوتھ اپنی صفوں میں اتحاد رکھے۔ اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ آنیوالے وقت میں نوجوان نسل کو آگے لائیں۔

مسلم لیگ نون کے یوتھ کنونشن میں امیدوار پی پی 46 چوہدری فیصل اکرام، اور پی پی 47 منشاء اللہ بٹ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔