ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ 2023 کے اہم ترین فیچر,فائدے کے ساتھ کیا نقصان ہوگا؟

فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ 2023 کے اہم ترین فیچر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ نے  تصاویر کے لیے زبردست فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس سے صارفین کو ایپلی کیشن کے استعمال میں مزید آسانی ہوگی لیکن اس فیچر کا ایک نقصان بھی ہوگا۔ایپلی کیشن گزشتہ چند عرصے میں صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروا چکی ہے، اس کے علاوہ کئی اپ ڈیٹس بھی سامنے آئی ہیں جس سے صارفین کافی مطمئن دکھائی دیے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اب ایپ نے جلد ایک دلچسپ فیچر متعارف کرائے گی جس کے تحت صارفین چیٹ میں 'اوریجنل کوالٹی' کی تصاویر بھیج سکیں گے۔کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ کی یہ اپ ڈیٹ رواں سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹس میں سے ایک ہوگی، کیونکہ جدید دور میں یہ ہر کسی کی ضرورت بن چکا ہے کہ جو تصاویر بھیجی یا موصول کی جائیں ، ان کا معیار اعلیٰ درجے کا ہو۔

واٹس ایپ بیٹا کی جانب سے جاری اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویر کے معیار کا آئیکن ڈرائنگ اور دیگر ٹولز کے ساتھ اسکرین کے اوپری حصے میں ہوگا۔

 اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی اصل کوالٹی میں تصاویر بھیجنا چاہتا ہے تو جب بھی وہ چیٹس میں تصاویر بھیجے گا، اسے کوالٹی کا انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ کس کوالٹی میں تصویر بھیجنا چاہتا ہے۔

اس فیچر کا صارفین کو فائدہ تو ہوگا لیکن ساتھ ہی نقصان بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر اصل کوالٹی میں تصویر بھیجی جائے گی تو صارفین کا بہت زیادہ ڈیٹا استعمال ہوگا، یعنی پھر صارفین موبائل ڈیٹا سے اصل کوالٹی کی تصویر بھیجنا تو بھول ہی جائیں، اس کے لیے وائی فائی لازمی ہوگا۔فی الحال، آپ کو ایپ میں فوٹو کوالٹی کے تین آپشنز ملتے ہیں، جس میں آٹومیٹک، بہترین کوالٹی، اور ڈیٹا سیور شامل ہے لیکن بہترین معیار  اتنا مؤثر نہیں ہے جو ایپ پر اعلیٰ ریزولیوشن والی تصاویر پیش نہیں کرتا۔

واٹس ایپ بیٹا کے مطابق یہ فیچر جلد صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔